لبنان

لبنان کی حکومت اور فوج کی حمایت پر تاکید

حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب سربراہ نبیل قاووق نے دہشتگردوں اور تکفیریوں کے مقابلے میں لبنان کی حکومت اور فوج کی حمایت کو ضروری قرار دیا ہے۔ الیوم السابع ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق نبیل قاووق نے اتوار کے دن کہا ہے کہ لبنان کی فوج کو تکفیری گروہوں سے خطرہ لاحق ہے اور یہ حملے عارضی نہیں ہیں۔ نبیل قاووق نے مزید کہاکہ لبنان کی فوج پر تکفریوں کے حملوں سے شمالی لبنان میں ان گروہوں کے حامی رسوا ہوگۓ ہیں۔ نبیل قاووق نے مزید کہاکہ تکفیریوں کےحامی وہ لوگ ہیں جو شمالی لبنان میں تکفیریوں کی مدد کرتے ہیں۔ نبیل قاووق نے کہا کہ چودہ مارچ گروپ سمیت سیاسی پارٹیوں کو دشمنی سے دستبردارہوجانا چاہۓ اور تکفیریوں کے مقابلے میں لبنان کی فوج کی مدد کرنی چاہۓ۔

واضح رہے کہ لبنان کی فوج نے الحصن پہاڑیوں پر مسلح دہشتگردوں کا مقابلہ کر کے عرسال شہر میں ان کے داخلے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button