ایران

عراق و شام میں داعش اور امریکہ کی شکست یقینی ہے،جنرل قاسم سلیمانی

سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی نے عراق اور شام کے دردناک اور خونبار واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق اور شام میں امریکہ اور داعش دہشت گردوں کی شکست اور عراقی و شامی عوام کی فتح یقینی ہے۔

مہرخبرساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ قدس کے سربراہ میجرجنرل قاسم سلیمانی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے شہداء کی یاد میں منعقد تقریب سے خطاب کیا اورعراق اور شام کے دردناک اور خونبار واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق اور شام میں امریکہ اور داعش دہشت گردوں کی شکست اور عراقی و شامی عوام کی فتح یقینی ہے۔ جنرل سلیمانی نے کہا کہ امریکہ اور داعش کی عراق اور شام میں لشکر کشی کا نتیجہ شکست کے سوا کچھ نہیں، کیونکہ ان کی حقیقت کچھ نہیں۔ جنرل سلیمانی نے کہا کہ نہائی نتیجہ عراقی اور شامی عوام کی کامیابی اور فتح کی صورت میں ہوگا اور تشدد پسند دشمن حملہ آوروں کو کچھ نہیں ملےگا۔ جنرل سلیمانی نے کہا کہ عراقی عوام اور حکومت ، اسی طرح شامی عوام اور حکومت نے داعش کے بڑھتے ہوئے ناپاک عزام کو روک دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد ایسے جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں جن کے ذریعہ ان کی شکست یقینی ہےاور ایسے ہولناک جرائم تاریخ میں کسی گروہ کی کامیابی اور فتح کا سبب نہیں بنے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے شہید کمانڈر ایرانی قوم اور حضرت امام خمینی (رہ) کے اخلاقی، انسانی اور اسلامی مدرسہ کے تربیت یافتہ تھے اور ہیں جو ہر محاذ پر انسانی ، اخلاقی اور اسلامی اقدار کے محافظ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button