پاکستان

پی پی پی کے جلسے میں بلاول کے زبان پر ملت جعفریہ کے دھرنوں کے چرچے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین اور سابق صدر زرداری کے بیٹے بلاول بھٹو نے کراچی میں اپنے پہلے سیاسی جلسے کا آغاز نعرہ حیدری سے کیا۔

بلاول نے تقریر میں انتہاپسندی اور دہشتگردی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ کہتے ہیں کچھ لوگ(عمران خان کی طرف اشارہ) چاہتے ہیں پاکستان میں طالبان کے دفتر کھولے جائے، اس کا ملطب ہے جو بعد میں داعش کا دفتر بن جائیں۔
طالبان دہشتگرد کا شکار ہونے والے شہید بے نظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو نے کہا کے اصلی دھرناصرف کوئٹہ دھرنا(شیعہ نسل کشی کے خلاف دھرنا) تھا۔ جو انتہاپسندی کے خلاف دیا گیا، اسی لیے اپنی حکومت کو گھر بھیج دیا۔
بلاول بھٹو نے شیعہ اکثریتی علاقے گلگت بلتستان کا نام لے کر کہا، کچھ لوگ چاہتے ہیں گلگلت بلتستان میں فرقہ واریت کو ہوا دی جائے۔
بلاول سے قبل سابق صدر زرداری نے طالبان کو شیطان قرار دیا۔ آصف علی زرداری نے کہا، سوات میں شیطان نے حملہ کیا، شیطان نے پہلے سوات والو سے بیٹے مانگے۔ پھر پیسے مانگے، پھر بات بیٹیوں تک آگئی! پھر جنگ ہوئی! سابق صدر زدرای نے عوام کو مخاطب کرکے کہا، کہی ایسا نہ ہو کے آپ سے بھی بیٹیاں طلب کی جائے
واضع رہے کے بلاول بھٹو کی پارٹی پیپلز پارٹی نواز حکومت سے پہلے 5 سال برسرقتدار رہی جس میں ہزاروں شیعوں کو فرقے کی بنیاد پر قتل کیا گیا، ہزاروں شیعوں کی خون میں لپٹی لاشیں اس بات کی گواہی ہیں کہ بلاول کی پارٹی ماضی میں شیعوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہی!

متعلقہ مضامین

Back to top button