لبنان

تکفیری دہشت گردوں کے ساتھ جنگ اور ان کو شکست دینا حزب اللہ کی ترجیحات میں شامل ہے حسن نصر اللہ

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے شمال مشرقی لبنان کے علاقے بقاع مین مزاحمت کے کمانڈروں کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ تکفیری دہشت گردوں کے ساتھ جنگ اور ان کو شکست دینا مزاحمت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ لبنانی اخبار "الاخبار” نے اپنے آج کے شمارے میں لکھا کہ حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے بقاع اور شام کے سرحدی شہر القلمون کے علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں اضافے کے پیش نظر بقاع کا دورہ کیا اور وہاں مزاحمت کے کمانڈروں اور افسروں سے ملاقات کی۔ الاخبار کے مطابق سید حسن نصراللہ نے مزاحمت کے کمانڈروں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی، دباؤ اور سختیاں برداشت کرنے کے بعد ہی حاصل ہوگی۔ اور ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی اور لبنان سے صہیونی غاصبوں کا انخلاء بھی صبر وکوشش اور ایمان کا ہی نتیجہ ہے ۔ سید حسن نصراللہ نے شبعا کے علاقے میں گذشتہ ہفتے کی کاروائیوں کے بارے میں، کہ جس کی ذمہ داری مزامحت نے لی ہے ، کہا کہ یہ کاروائیاں اس کے مخصوص مخاطبین کے لئے ایک پیغام تھیں اور وہ پیغام یہ ہے کہ مزاحمت علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور داعش کے خلاف اتحاد قائم کئے جانے کے باوجود، کہ جس کا مقصد محض تشہیراتی ہے، بدستور پوری قوت و اقتدار کے ساتھ میدان نبرد میں ڈٹی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button