دنیا

امریکہ میں احتجاجی مظاہرے جاری

امریکہ کے شہر سینٹ لوئيس میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام باشندے کے قتل کے بعد امریکی عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق فرگيوسن شہر کے عوام نے پولیس کےتشدد کی مذمت میں نعرے لگائے اور پولیس کے نسل پرستانہ اقدامات کو روکنے کے لئے حکومت کے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے اس سے پہلےبھی امریکی شہریوں نے فرگيوسن شہر میں بارہا احتجاجی مظاہرے کرکے امریکی پولیس کے نسل پرستانہ اور پرتشدد اقدامات کی مذمت کی تھی۔ دریں اثنا امریکی پولیس نے مظاہرین پر الزام لگایا ہےکہ وہ سرکاری اموال تباہ کررہے ہیں۔ پولیس نے بعض مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ اگست کے مہینے میں ایک سفید فام پولیس افسر نے ایک سیاہ فام جوان کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ گرچہ ایف بی آئي نے سیاہ فاموں کے قتل کے بارے میں تحقیقات شروع کردی ہے لیکن اب تک اس کا کوئي نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button