پاکستان

کراچی میں دیوبندی آپس میں لڑپڑے،سپاہ صحابہ اور جمعت علماء اسلام میں خونی تصادم دو افراد ہلاک

شیعت نیوز: کراچی میں دیوبندیوں کے دو گروہ کالعدم سپاہ صحابہ اور جمعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن گروپ میں تنازعات شدت اختیار کرگئے ہیں اور نوبت خونی تصادم تک پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس خونی تصادم میں دونوں جانب سے لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت سپاہ صحابہ اور جمعت علماء

اسلام کے درمیان تنازعات کی شدت بڑھ گئی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں دونوں گروہوں نے ایک دوسرے کے لوگوں کو ٹارگیٹ کرنا شروع کردیا ہے۔
اس سلسلے میں گذشتہ روز ناظم آباد کے علاقے میں مولانا مسعود جو کالعدم سپاہ صحابہ کے سرکردہ رہنما تھا کو جمعیت علماء اسلام فضل الرحمن گروپ نے قتل کیا جبکہ عوامی کالونی میں کالعدم سپاہ صحابہ نے جمعت علماء اسلام فضل الرحمن گروپ کے مولانا ساجد اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔
دوسری جانب کراچی شہر سے شعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ اپنے جرم کو چھپانے کے لئے شیعہ مسلمانوں کے خلاف پروپگنڈا کررہئ ہے، اور کھلے عام ناظم آباد اور اطراف کے علاقوں میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف نازیبا وال چاکنگ اور دھکمیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، یہ بات بھی واضع رہے کہ ناظم آباد شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کے حوالے سے حساس علاقہ ہے جہاں یہ کالعدم جماعت مسلسل شیعہ تاجروں، پروفیشنلز ،ڈاکڑز اور استاتذہ کو نشانہ بنارہی ہے اور بناچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button