پاکستان

کراچی، ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر حملے میں ملوث 7 طالبان دہشتگرد ہلاک

شیعت نیوز (کراچی) شہر قائد میں سپر ہائی وے پر واقع لاسی گوٹھ میں کراچی پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران ہونے والی جھڑپ کے نتیجے میں کالعدم دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان کے 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، انکشاف ہوا ہے کہ مارے جانے والے دہشتگرد ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر حملے میں بھی ملوث تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر کراچی راؤ انوار کے مطابق پولیس نے کالعدم دہشتگرد تنظیم کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر لاسی گوٹھ میں کارروائی کی، سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے پولیس ہر دستی بم سے حملہ کیا تاہم اس سے پولیس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، دستی بم کے حملے کے بعد پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے 3 کی شناخت امین، لال داد اور حسین کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ 4 کی شناخت اب تک نہیں ہو سکی۔ راؤ انوار کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشتگرد مقتول ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر حملے میں ملوث تھے اور وہ کارروائی کے بعد بیرون ملک فرار ہوگئے تھے تاہم اب یہ واپس آئے تھے۔ ملزم عید الالضحیٰ کے موقع پر دہشتگردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button