مشرق وسطی

آل خلیفہ کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی پرتنقید

بحرین کی جمعیت ملی ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکرٹری جنرل فاضل عباس نے آل خلیفہ کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی پرتنقید کی ہے۔

فاضل عباس نے آج العالم ٹی وی چينل سے گفتگو کے دوران کہاکہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت روزانہ بحرینی عوام کو اپنے تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے اور اس حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک میں حقیقی اصلاحات نہیں چاہتی ہے۔ فاضل عباس نے آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے مظالم پر دنیا والوں کی خاموشی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہاکہ یہ حکومت بحرین میں سرگرم تمام سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کے لۓ سرگرم تنظیموں کو کالعدم قرار دینے کے لۓ کوشاں ہے۔ اور امریکہ بھی ان اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔
فاضل عباس نے کہا کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت صرف اپنے مفادات کے درپے ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جیسے ادارے نے بھی آل خلیفہ کے مظالم پر کسی طرح کا رد عمل ظاہر نہیں کیا۔
واضح رہے کہ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گيارہ سے حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ بحرین کے عوام ملک میں عوامی حکومت کی برقراری کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button