پاکستان

پاراچنار اور گلگت واقعات کیخلاف آئی ایس او کا آج یوم سوگ اور ملک گیر احتجاج کا اعلان

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے کہا ہے کہ پارا چنار اور گلگت میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات ایک گھناؤنی سازش کا حصہ ہیں، انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو گلگت میں دہشت گردی کے حالیہ واقعہ کی پہلے سے اطلاعات تھیں لیکن حکومتی نااہلی اور غفلت کی بنا پر ایک درجن سے زائد لوگ شہید ہوگئے۔ انہوں نے پاراچنار اور گلگت واقعات کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری محب وطن پاکستانیوں کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات کے خلاف آج ملک بھر میں آئی ایس او کی طرف یوم سوگ منایا جائے گا اور جمعہ کے اجتماعات میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی کوئی مسئلہ نہیں، جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں، تاکہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جاسکے، تاہم ہم اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سانحہ چلاس، کوہستان اور لولو سر کے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہچایا ہوتا تو آج ہم اس طرح کے واقعات نہ دیکھتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button