عراق

عراق، اردنی ساخت کے ہتھیاروں کا انکشاف

شمالی عراق کے صوبے صلاح الدین کے علاقے ضلوعیہ کے قبائلیوں نے ہتھیاروں کے ایک ایسے ذخیرے کا انکشاف کیا ہے جہاں سے اردنی ساخت کے کافی ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔الانصار ویب سائٹ کے مطابق عراق کی بیداری کونسلوں کے ڈپٹی چیئرمین فلاح العیساوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہتھیاروں کے اس ذخیرے سے کافی مقدار میں ایسے مختلف ہتھیار ملے ہیں جو اردنی ساخت کے ہیں۔ عراق کی بیداری کونسلوں کے ڈپٹی چیئرمین فلاح العیساوی نے اپنے اس بیان میں کہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ، ضلوعیہ اور اس شہر کے اطراف کے علاقوں سے فرار ہونے پر مجبور ہوگیا جس کے بعد سے ان علاقوں کی صورت حال میں ماضی کی نسبت کافی بہتری آئی ہے۔ واضح رہے کہ داعش دہشتگرد گروہ، امریکہ اور مغرب کی حمایت سے وجود میں آیا ہے جو شام اور عراق میں وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button