مشرق وسطی

شام میں داعش کے مشہور کمانڈر خالدالعنزی واصل جہنم

کویت کے ایک اخبارصحیفۃ الرای کے مطابق شام کے علاقے عین العرب میں العمال الکردستانی فورس نے گذشتہ روزدہشت گردداعش کے ایک ٹھکانے پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں مشہور کمانڈرخالدالعنزی کوہلاک کیا۔ذرائع کاکہناتھا کہ خالدالعنزی مشہورزمانہ دہشت گردوجدی غنیم العنزی معروف ابوعزام الکویتی کاکزن تھا جسے کچھ عرصہ پہلے ماراگیاتھا۔

خیال رہے خالدالعنزی اس سے پہلے افغانستان میں القاعدۃ کے صفوں میں بھی کم کرچکاتھا بعدازآں شام میں داعش کے صفوں میں شامل ہواتھایہ اس وقت مشہورہوا جب اس نے ایک کردی کے سرکوکاٹ کراپنے ہاتھوں میں آویزاں کرکے تصویربنواکرسوشل میڈیا پرنشرکروایاتھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button