عراق

عراق کے شہرالصقلاویۃ میں دہشت گرد داعش کی بربریت۔

السومریۃ نیوزرپورٹ کے مطابق ابھی "شہدائےسبایکر”کے زخم نہیں بھرے نہیں تھے کہ السجر اور الصقلاویۃ میں داعش کے دہشت گردوں نے مزید درجنوں نہتے شہریوں کوشہیداورزخمی کیے۔

ذرائع کاکہناتھادہشت گرد داعش کے ہاتھوں شہیدہونے والے شہیدعباس کی موت ان کےگھروالوں پرنہ جانے کون سی آفت بن کرنازل ہوئی جہاں اس نے اپنے پیچھے پانچ یتیم بچوں سمیت والدین کوبے سہاراچھوڑکراس دارفانی سےچلاگیا۔
شہید کی والدہ کاآہوں اورسسکیوں میں کہناتھا کہ”میرے بیٹے کی کیاغلطی تھی اورآخرہم نے کون ساگناہ کیاتھا جوہمیں یہ سزادیے جارہے ہیں؟”۔
خیال داعش کے دہشت گردوں نے سرزمین عراق میں ظلم وبرریت کے تاریخ رقم کرنے میں اپنے کسی بھی پیشروکوپیچھے نہیں چھوڑاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button