عراق کے صوبہ صلاح الدین کے پناہ گزینوں سے داعش کی طرف سے جبری بیعت کامطالبہ۔

26 ستمبر, 2014 00:00

السومریۃ نیوزکے مطابق عراق کے صوبہ صلاح الدین میں دہشت گردداعش نے وہاں موجودپناہ گزینوں سے طاقت اورقوت کے زورپرجبری بیعت لینا شروع کیاہے۔ وہاں کی ایک تنظیم "مجلس شیوخ المحافظۃ خمیس الجبارۃ” کے صدرنے ذرائع کوبتایا کہ داعش نے یہاں پرموجودمختلف علاقوں سے آئے ہوئے پناہ گزینوں سمیت ٹھیلوں پرسبزی فروخت کرنے والےغریب طبقے کے لوگوں کوڈرا دھما کر طاقت کے زورپربیعت لیناشروع کیاہے۔

دوسری جانب ذرائع کومقامی لوگوں نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایا کہ گذشتہ روزداعش کے رہنما”العلم” قصبہ جاتے ہوئے راستے میں ہلاک کئے گئے۔

7:32 صبح اپریل 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔