ایران

داعش سے مقابلہ، ایرانی فوج عراق کی مدد کرے گی

رپورٹ کے مطابق ایران کی بری فوج کے کمانڈر جنرل احمد رضا پوردستان نے بدہ کو تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی فوجیوں کے سرحدی شہر جلولا میں داخل ہونے پرمبنی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کی کہ عراق میں ایران کی کسی طرح کی فوجی موجودگی نہيں ہے لیکن ایرانی فوج اپنے تجربات عراقی فوج کے حوالے کرےگی۔ ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے عراق کےحالات اور اس ملک میں داعش کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی مرجعیت کے حکم اور عوامی عوامی فورسز کے میدان میں آنے کے بعد داعش نے پسپائي اختیارکرلی ہے۔ جنرل پوردستان نے ایران کے سرحدی علاقوں میں داعش کے ممکنہ اقدامات کے جواب میں بری فوج کی آمادگی کے بارے میں کہا کہ وہ ایران کے سرحدی علاقوں میں کسی طرح کی دراندازی نہیں کرنےدے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button