دنیا

تکفیری ٹولہ جند الخلافہ نے مغوی فرانسسی شہری کا سر قلم کر دیا

رپورٹ کے مطابق الجزائر میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش سے منسلک شدت پسندوں نے یرغمال بنائے گئے ایک فرانسسی شہری کا سر قلم کر دیا ہے۔

جند الخلافہ نامی دہشت گرد گروہ نے ہرو گوردل کو اغوا کر لیا تھا، اور عراق و شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بند کرنے کے لیے فرانس کو 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔
بدھ کو جند الخلافہ نے فرانسسی شہری کا سر قلم کیے جانے کی فوٹیج انٹرنیٹ پر جاری کی۔
فرانسسی صدر فرانسواں ہولاند نے قتل کی تصدیق کر دی، اور اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک ’سفاکانہ اور بزدلانہ‘ فعل قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے، فرانسسی صدر نے اس بات کا عہد کیا کہ گوردل کی ہلاکت کی اطلاعات کے باوجود، فرانس عراق میں دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کے خلاف لڑائی جاری رکھے گا۔
اگست کے اوائل سے اب تک، داعش دو امریکی اور ایک برطانوی شہری کا اسی طرح سر قلم کرچکا ہے۔
دو روز قبل ہی جند الخلافہ کے عسکریت پسندوں نے ایک ویڈیو فوٹیج جاری کی تھی جس میں مغوی فرانسسی شہری ہولاند سے اپیل کر رہا ہے کہ وہ عراق اور شام میں فوجی مداخلت نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button