دنیا

داعش کے خلاف مہم میں ایران کا کردار اہم ہے: امریکہ

اقوام متحدہ میں امریکہ کی نمائندہ نے کہا ہے کہ ایران، شام میں داعش کے بحران کے بنیادی حل کے لئے، اپنااثر و رسوخ استعمال کرے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق سامنٹا پاور نے سی بی ایس ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ واشنگٹن شام میں داعش کے خلاف ہوائی حملے کی صورت میں تنہا نہیں ہوگا، تاکید کی کہ وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں امریکہ کی نمائندہ کا یہ بیان ایسی صورت میں سامنے آیا ہے کہ امریکہ، اپنی خام خیالی میں داعش کے خلاف مہم کے لئے عالمی اتحاد تشکیل دینے میں مصروف ہے۔
سامنٹا پاور نے پیشنگوئی کی ہے کہ اگر امریکی صدر نے شام میں دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف ہوائی حملے کا حتمی فیصلہ کربھی لیا، تب بھی واشنگٹن، شام میں تن تنہا ہوائی حملے نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ تمام ممالک منجملہ ایران، داعش کے خلاف مہم میں اپنا خاص کردار رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button