افغانستان: امریکی ڈرون حملہ، متعدد ہلاکتیں

19 ستمبر, 2014 00:00

امریکہ نے افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے پکتیکا پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ ہماری پشتو سرویس کی رپورٹ کے مطابق طالبان گروہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ نے کل رات نکا کے علاقے میں تورہ خیل کے رہائشی علاقوں پر ڈرون حملہ کیا جس میں پانچ عام شہری ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ افغانستان کے رہائشی علاقوں پر امریکی ڈرون حملوں سے اس ملک میں امریکہ مخالف احساسات اور زیادہ بڑھتے جارہے ہیں۔ افغان حکام نے بھی ان حملوں کو بارہا اپنے ملک کی آزادی، قومی حاکمیت، ارضی سالمیت اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور ہمیشہ اس قسم کے حملے بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ دو ہزار ایک سے ابتک افغانستان پر امریکی حملوں میں بیس ہزار سے زائد عام شہری مارے جاچکے ہیں۔

5:46 صبح اپریل 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔