دنیا

شام کے دفاعی سسٹم پر حملہ کر دیں گے، امریکی دھمکی

امریکہ کے صدر باراک اوباما نے شام کی حکومت کو دفاعی سسٹم پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ تسنیم خبررساں ایجنسی نے امریکہ سے شائع ہونے والے اخبار نیویارک ٹائمز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی صدر نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ اگر دمشق نے شام کی فضائي حدود میں داخل ہونے والے امریکی جنگي طیاروں پر حملے کا حکم دیا تو امریکہ شام کے فضائي دفاعی سسٹم کو تباہ کردے گا۔ باراک اوباما نے یہ دھمکی بھی دی ہے کہ شام کی جانب سے اس طرح کے اقدامات شام کی حکومت کی سرنگونی پر منتج ہوں گے۔ واضح رہے شام نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے شام میں داعش کے اڈوں پر حملے کے لۓ اجازت حاصل نہ کی تو اسے جارحیت سمجھا جائے گا اور اس صورت میں امریکی لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنائے جانے کا امکان پایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button