مشرق وسطی

داعش کے بعد اب دہشت گرد”جماعت خراسان”کاظہور

العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے شام میں مسلح گروہ پرفضائی حملوں کے ساتھ ایک اور دہشت گردگروہ”جماعت خراسان”کے نام سے ظاہرہواہے۔وائٹ ہاوس کے مطابق یہ امریکی مفادات کے لئے سب سے زیادہ خطرناک ہے۔ لیکن ان کے مقاصد اورحکمت عملی کیاہے؟

تاہم ذرائع کاکہناہے کہ اس وقت جب دنیاکی نظراس طرف تھی جہاں ایک طرف عراق کے شمال میں دہشت گرد داعش نے بڑے پیمانے پرمسیحی اورازدی لوگوں پرمظالم کے پہاڑ توڑدیے تودوسری جانب اتحادی ممالک اسے ختم کرانے کے لئے فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی خفیہ ادارے نے کہاہے کہ اب ایک اوردہشت گردجماعت ظاہرہوئی ہے جوداعش سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔جماعت خراسان کے مقاصد اورحکمت عملی داعش سے بالکل جداہیں جن کانشانہ شام کی حکومت ہے اورنہ ہی خلافت اسلامیہ کاقیام ہےبلکہ ان کاہدف بڑادشمن یعنی مغرب ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button