پاکستان

96گھنٹے گزر جانے کے باوجود ذاکر اہل بیت (ع) علامہ علی اکبر کمیلی کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے

ali akber kumailli 96 hoursشیعیت نیوز(کراچی) شہر قائد میں ہفتہ کے روز شام کے وقت جعفریہ الائنس کے سربراہ معروف ذاکر اہلبیت ؑ علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علامہ علی اکبر کمیلی کو عزیزآباد بھنگوریہ گوٹھ کے مقام پر تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا ،جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس کی جانب سے قاتلو ں کو 48 گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کے بلند و بانگ دعوئے کئے گئے ۔تاحال 96گھنٹے گزر جانے کے باوجود شہید علامہ علی اکبر کمیلی کے قاتل ابھی تک آزاد گھوم رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت صوبے بھر میں کالعدم جماعتوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور دہشت گرد آزادانہ طور پر شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button