پاکستان
کراچی: رینجرز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار
شیعت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں رینجرز نے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کراچی: (دنیا نیوز) رینجرز نے بنارس میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور چھاپہ مار کر تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق بنارس سے گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ان سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ رینجرز نے دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔