پاکستان

شہداء القدس کوئٹہ کی یاد میں محفل قرآن و مجلس عزا منعقد کی گئی

quds blastماہ صیام ،ماہ قرآن اور یوم قدس کی مناسبت سے کوئٹہ میں مجلس اور محفل تلاوت بیاد شہدائے یوم القدس کا اہتمام امام بارگاہ نیچاری میں مجلس وحدت مسلمین کے تعاون سے کیا گیا ہے۔  اس محفل اور مجلس میں پاکستان کے دیگر شہروں سے آئے ہوئے جید علماء خطاب کیا اور ماہ رمضان ، قرآن مجید اور یوم القدس کی اہمیت پر روشنی ڈالنے کے علاوہ شہدائے یوم القدس کو خراج تحسین پیش کیا ۔ شہداء کی یاد میں منعقدہ اس مجلس میں تقاریر کے علاوہ بلوچستان کے نامور قراء بھی اس محفل میں شرکت اور تلاوت کی ۔ قابل ذکر ہے کہ چارسال قبل کوئٹہ میں قبلہ اول اور فلسطینی عوام سے اظھار یک جہتی کے لیے نکالے گئے جلوس اور ریلی پر خود کش حملے کے نتیجےمیں سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے

متعلقہ مضامین

Back to top button