پاکستان
کراچی، سپاہ صحابہ /طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ، شیعت نیوز ٹیم کے رکن عدیل عباس شہید، 2 ساتھی زخمی/تصویری رپورٹ
شیعت نیوز۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے ایف سی ایریا میں امریکی و اسرائیلی پیرول پر پلنے والے ہندہ کی اولد سپاہ صحابہ/طالبان کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شیعت نیوز ٹیم کے رکن عدیل عباس شہید ہوگئے جبکہ ان کے 2 ساتھی شہزاد اور منصور شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا کہ جب عدیل عباس اپنے 2 دوستوں کے ہمراہ ایف سی ایریا میں موجود اپنے جنرل اسٹور پر بیٹھے تھے کہ8 موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی وجہ سے عدیل عباس، شہزاد اور منصور شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے آغا خان ہسپتال شفٹ کردیا گیا۔ بعدازاں عدیل عباس زخموں کی تاب نہ لاتے
ہوئے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے، عدیل عباس کو 5 گولیاں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ شہید کے جسد خاکی کو انچولی امام بارگاہ شفٹ کردیا گیا ہے۔