پاکستان

طالبان کی بڑی تعداد نے کارروائی سے بچنے کیلئے داڑھیاں منڈالیں

taliban sheeفوجی آپریشن سے پہلے ہی طالبان کی بڑی تعداد نے کارروائی سے بچنے کیلئے داڑھیاں منڈوالیں ، بال چھوٹے کروالیے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی وزیرستان سے آنے والے ایک حجام اعظم خان نے بتایا کہ ان دنوں جب آپریشن کی باتیں ہورہی تھیں، اس کا کاروبار عروج پر پہنچ چکا تھا۔شدت پسندوں نے آپریشن کے امکانات بڑھتے دیکھ کر اپنے بال چھوٹے کرالیے اور داڑھی کا اسٹائل بدل لیا۔اعظم کا کہنا ہے کہ اس نے ازبک عسکریت پسندوں سمیت 700 سے زائد طالبان جنگجوئوں کے بال چھوٹے کئے ۔اعظم خان نے بتایا کہ داڑھیاں منڈانے اور بال چھوٹے کرانے والے طالبان کا کہنا تھا کہ وہ خلیجی ملکوں کی طرف جارہے ہیں اور نہیں چاہتے کہ پاکستانی ایئرپورٹ پر ان کے لیے کوئی مسئلہ پیدا ہو۔اعظم خان کا کہنا تھا اس کی دکان پر آنے والے ازبک اور تاجک عسکریت پسند صاف پشتو نہیں بول سکتے تھے ، محض تین چار لفظ ہی بولتے تھے، جن کا مطلب ہوتا تھا کہ ان کی داڑھی مکمل صاف کر دی جائے کیونکہ وہ اسلام آباد جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button