پاکستان
لشکر جھنگوی کے خلاف کاروائي کی ہوتی تو ہیومن رائٹس واچ کی یہ رپورٹ سامنے نہ آتی، ایس ایم ظفر
پاکستان کے ماہر قانون اور انسانی حقوق تنظیم کے صدر ایس ایم ظفر نے ریڈیو تہران سے گفتگو میں کہا ہے کہ اگر حکومت اسلام آباد لشکر جھنگوی کے خلاف کاروائي کرتی تو ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے اس طرح کی رپورٹ سامنے نہ آتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قانون کے مطابق کوئي بھی دہشتگرد گروہ پاکستان میں تشکیل نہیں پاسکتا لیکن حکومت کی کمزوری کی وجہ سے پاکستان میں اس قسم کے گروہ کام کررہے ہیں۔ ایس ایم ظفر نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاون کرے اور اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے