پاکستان

وفاقی وزیر داخلہ اپنی نا اہلی کا اعتراف کریں اور فوری مستعفی ہوں، علامہ مختارامامی

mukhtarimamiمجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ کراچی کالعدم دہشتگرد گروہوں کی کی آماج گاہ بن گیاہے حکومت فی الفور آپریشن کرے،شہر قائدمیں ٹارگٹ کلنگ ، اہم تنصیبات اور اے ایس ایف کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ،وفاقی اور صوبائی حکومت نے اگر کالعدم دہشتگردوں کے خلاف کاروائی نہیں کی تو کراچی میں دہشتگردی کے واقعات میں مزید اضافہ ہوگا، ملک کے کسی بھی حصہ میں دہشتگردی ہو تو ملک نہیں چھوڑا جاتا اسٹیٹ اپنی رٹ قائم کر ے، وفاقی وزیر داخلہ چورہدری نثار علی خان اپنی نا اہلی کا اعتراف کریں اور فوری مستعفی ہوں، نیشنل سکیورٹی پر خرچ ہونے والا بجٹ کیا مکھیاں اور مچر مارنے کیلئے ہے،کراچی ایئر پورٹ اور تفتان بارڈر پرزائرین پر دہشتگردوں کا حملہ طالبان سے مذاکرات کا نتیجہ ہے،وفاقی حکومت کی مذاکراتی پالیسیوں نے دہشتگردوں کو مضبوط کیا، نواز حکومت دہشتگردوں سے مزاکرات کر کے ڈیڑھ ارب ڈالر کے ایجنڈے کو پور اکر رہی ہے ،نواز شریف اور عرب ممالک کی ڈیل پرانی ہے دھاندلی سے آئے ہیں،ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈال کر واپس عرب ممالک کی گود میں بیٹھ جائیں گے،کراچی تا کوئٹہ دہشتگرد ی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے حکومت کب تک مذکرات کے نام پر عوام کو بے وقوف بنائے گی ۔ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے وحدت ہاؤس سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کے بے حس حکومت کی بار بار یقین دہانی کے باوجود زائرین کو تحفظ فراہم نہیں کیا جا رہا، آخر کیا وجہ ہے جو حکومت دہشتگردوں کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی کو ئٹہ تا پاک ایران بورڈر تک تمام راستے دہشتگردوں کی آماج گاہ بنے ہوئے ہیں مگر حکومت ان دہشتگردوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتی ،ایک منظم انداز سے پورے ملک میں شیعہ نسل کشی کی جارہی ہے جس کے پیچھے امریکی نواز عرب ممالک ملوث ہیں اور ان تمام واقعات کی جڑ فلسطین ،لبنان،سمیت شام میں امریکہ واسرائیل کو بدترین شکست ہونا ہے اور اب عرب ممالک ان دہشتگردوں کی مکمل پشت پناہی کر رہے ہیں دوسری جانب اقتدار کی بھوکی بد مست نواز حکومت اپنی کھوکھلی حکمرانی کیلئے عرب ممالک کی جی حضوری کر رہی ہے جس سے در اصل ملک میں طالبان دہشتگرد مضبوط ہو رہے ہیں ۔

علامہ مختار امامی کہنا تھا کہ یہ کسی جمہوریت ہے کے حکمرانوں نے ملکی عوام کا سودا دہشتگردوں کے ہاتھوں کر دیا ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شخصیات کی سکیورٹی پر مامور کیا جا رہا ہے جبکہ ملکی عوام اور اہم تنصیبات پر دہشتگردوں کی جانب سے مسلسل حملے کئے جارہے ہیں اور حکومت دہشتگردوں سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے پاک افواج کے ہاتھوں کو باندھے ہوئے ہیں آخر کب تک حکومت اور دہشتگردوں کامزاکرات کا ڈرامہ چلتا رہے گا اور مظلوم عوام و قانون نافذ کرنے والے ادارے اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جا تا رہے گا پوری دنیا میں پاکستان کا قومی وقار مجروع ہو رہا ہے جس کی بڑی وجہ ناکام حکومتی پالیسی ہے حکومت اپنی نا اہلی تسلیم کرے ملکی سالمیت کو داؤ پر لگانے والی نواز حکومت کے خلاف اب افواج پاکستان کو ایکشن لینا پڑھے گا ورنہ اس ملک میں دہشتگردوں کی حکمرانی ہوگی۔
علامہ مختار امامی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تفتان واقع میں شہید ہونے والے 25سے زائد شیعہ افراد کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف بھر پور فوجی آپریشن کرے کوئٹہ سے تافتان جائے والے زائرین کی بسوں کو فل پروف سکیورٹی فراہم کی جائے ۔واقع ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کر کے سر عام پھانسی دی جائے دریں اثناء مجلس و حدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کراچی ایئر پورٹ پر طالبان دہشتگردوں حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں سمیت مظلوم عوام کے ورثہ سے اظہار تعزیت کی اور واقع میں زخمی ہونے والے افراد کیلئے دعا صحت کی اپیل کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button