پاکستان

مولانا غلام رضا نقوی کو ایک بے بنیاد اور جھوٹے مقدمے میں ملوث کر کے جیل میں رکھا گیا ہے

sajuعلامہ سید ساجد علی نقوی نے سیالکوٹ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیری گروہ کے سربراہ اوردیگر قائدین کو طے شدہ منصوبے کے تحت مقدمات سے بری کیا جا رہا ہے،قائد ملت جعفریہ نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی پریس کانفرنسوں اور عدالتوں میں قتل عام کا سرعام اعتراف کرنے والے مذہبی جنونی دہشت گردوں کو طے شدہ معاملات کے تحت آزاد کرایا گیا ہے جبکہ مولانا غلام رضانقوی جس کی تمام مقدمات سے ضمانت ہو چکی تھی،اسے رہا کرنے کے بجائے ایک بے بنیاد اور جھوٹے مقدمے میں ملوث کر کے جیل میں رکھا گیا اور بعد میں ایک قتل کے مقدمے میں سزا دلوا کر امتیازی اور ناروا سلوک اپنایا گیا جس پر شدید مایوسی پھیل رہی ہے۔ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ میں آج پہلی مرتبہ آپ لوگوں کے سامنے کنفرم کر رہا ہوں کہ میں خود شاہد ہوں کہ جس مقدمے کی آڑ میں مولانا غلام رضا نقوی کو ضمانت پر رہا ہونے نہیں دیا گیا وہ بے بنیاد اورجھوٹا ہے۔ قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ میں بلا امتیاز قانون کے نفاذ اور آئین کی عمل داری کا مطالبہ کرتا ہوں ،تکفیریوں کو ایک بار پھر بڑھاوا دیا جا رہا ہے، جو ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، ذمہ داران اس پیچیدہ صورتحال کا از سرنو جائزہ لے کر اپنی پالیسیوں میں توازن پیدا کریں اور آئین و قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button