پاکستان

سانحہ تفتان میں شہید زائرین کی نماز جنازہ اداکرنے کے بعد سپرد خاک کردیا گیا

namaz5سانحہ تفتان میں شہید افراد کی میتیں خصوصی سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے پشاور پہنچائی گئیں۔ گیارہ میتوں کو کوہاٹ اور دس کو اورکزئی ایجنسی منتقل کیا گیا۔ کوہاٹ میں تمام گیارہ افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس دوران ہنگو روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا۔ اورکزئی ایجنسی کے شہید افراد کی نماز جنازہ بھی ان کے آبائی علاقوں میں ادا کر دی گئی ہے جس میں بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔ کوئٹہ کے شہید تین افراد کی تدفین ہزارہ قبرستان میں کی گئی ہے۔ زخمیوں میں تین خواتین سمیت چار افراد کو بھی کوئٹہ سے پشاور منتقل کیا گیا ہے۔ واقعہ کا مقدمہ لیویز تھانے تفتان میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب مجلس وحدت المسلمین اور دوسری تنظیموں نے تفتان میں دہشتگردانہ حملے پر احتجاج کرتے ہوئے تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button