پاکستان

سانحہ تافتان اور سانحہ کراچی طالبان سے مذاکرات کا نتیجہ ہے۔علی رضوی صدر آئی ایس او

killing protest5امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سانحہ تافتان کے خلاف ماتمی احتجاجی ریلی نمائش سے علی رضا امام بارگاہ تک نکالی گئی ۔ ریلی کے شرکاء لبیک یاحسین ؑ کے نعرے بلند کر رہے تھے ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کراچی کے صدر برادر علی رضوی کا کہنا تھا کہ سانحہ تافتان اور سانحہ کراچی دونوں کی کڑیاں ایک ہیں ، طالبان سے مذاکرات کرنے والے حکمران بتائیں کے آخر پاکستانی قوم کب تک اس طرح قربانیاں دیتی رہے گی۔شیعہ علماء کاؤنسل کے رہنماء علامہ ناظر تقوی کا کہنا تھا کہ سانحہ تافتان حکمرانوں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی ہر گلی میں شیعوں کو مارا جا رہا ہے اور حکمران بے حسی کی نیند سو رہے ہیں۔ مجلس وحدت المسلمین کے رہنماء علامہ علی انور جعفری کا کہنا تھا کہ کراچی سے کوئٹہ اور پاراچنار تک شیعہ قوم کے افراد کو نشانہ بنا کر قتل کیا جا رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز حکومت ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد لے کر ملک کو تباہ کر رہی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button