پاکستان

سنی اتحاد کونسل ظالم کا راستہ روکے گی اور مظلوم کا ساتھ دیگی، صاحبزادہ حامدرضا

hamidrazaسنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ٹیکس چور اور بیرون ملک سرمایہ رکھنے والوں کو حکمرانی کا حق نہیں۔ حکمرانوں کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے کمیشن بنایا جائے اور اپنے اثاثے پاکستان منتقل نہ کرنے والوں پر سیاست میں حصہ لینے پر پابندی لگائی جائے۔ سوئس بینکوں میں پڑا لوٹ مار کا پیسہ واپس لا کر ملکی معیشت مضبوط بنائی جا سکتی ہے۔ حکمرانوں نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا۔ قوم بھارت نواز پالیسی قبول نہیں کرے گی۔ اسحاق ڈار زبانی جمع خرچ کے ماسٹر ہیں۔ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔ جان لیوا لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستان میں چوکیدار چور بن چکے ہیں۔ حکمران قومی نہیں سیاسی مفاد کے لیے کام کر رہے ہیں۔ سنی اتحاد کونسل ظالم کا راستہ روکے گی اور مظلوم کا ساتھ دے گی۔ وسائل کی منصفانہ تقسیم کے بغیر ملک مضبوط نہیں بنایا جا سکتا۔ حکمران بھارت کے ساتھ دوستی کا شوق ترک کر کے ملکی دفاع کی فکر کریں۔ امیر اور غریب کے درمیان بڑھتے فاصلوں کو ختم کرنا ہو گا۔ بھارت کے نئے وزیراعظم کی انتہاپسندانہ سوچ پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔ بھارت کی مسلمان اقلیت عدم تحفظ کا شکار ہے۔
 

متعلقہ مضامین

Back to top button