پاکستان

طالبان نے کراچی ائیرپورٹ پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی، مستقبل میں مزید حملے کرینگے

shaid ulla shaidسعودی امریکی نواز تکفیری دہشتگرد گروہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے جناح انٹرنیشل ائیرپورٹ کراچی پر دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کا بدلہ ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کراچی ائیرپورٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ڈرون کے ذریعے حکیم محسود کی ہلاکت اور قبائلی علاقوں پاک فضائیہ کی کارروائیوں میں بے گناہ بچوں اور خواتین کو مارنے کا بدلہ ہے۔ شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ گذشتہ رات کراچی ائیرپورٹ پر کیا جانے والا حملہ آغاز ہے، اپنے ساتھیوں کے مارے جانے کا بدلہ لینے کے لئے مستقبل میں اس طرز کے مزید حملے کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ رات کراچی کے جناح انٹرنیشل ائیرپورٹ پر 10 سے 15 جدید اسلحے سے لیس دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجےمیں اے ایس ایف، رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں سمیت 18 افراد شہید جب کہ فورسز کے آپریشن کے دوران 10 سے زائد حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button