پاکستان

تافتان پر زائرین کی بسوں پر دستی بموں سے حملہ و فائرنگ، 25 زائرین شہید متعدد زخمی

تافتان پر زائرین کی بسوں پر دستی بموں سے حملہ و فائرنگ، 25 زائرین شہید متعدد زخمیتافتان بارڈر سے کوئٹہ پاکستان لوٹ کر آنے والے زائرین کی بسوں کو ہوٹل ہاشمی اور ہوٹل مرتضی پرسعودی نواز طالبان و لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نشانہ بنایا، جسمیں 25سے زائد زائرین کی شہادت کی اطلاع ہے۔

ہوٹل ہاشمی اور ہوٹل مرتضی پر زائرین کی بسوں پر اس وقت سعودی نواز طالبان و لشکر جھنگوی کے دشت گردوں نے حملہ کیا جب وہ ہوٹل پر کھانا کھانے کے لئے رکے۔ طالبان و لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے پہلے دشستی بموں کا استعمال کیا اور بعد میں شدید فائرنگ کی جسکا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا جس کی وجہ سے متعدد زائرین زخمی ہوگئے جبکہ 25سے زائد زائرین کی شہادت کی اطلاع ہے۔

ذرائع کے مطابق سانحہ کوئٹہ سے 12گھنٹے کی دوری پر پیش آیا ہے ، پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے اور امدادی ٹیموں کو پہنچنے کے ساتھ ساتھ امدادی کاموں میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ہاشمی ہوٹل پر سعودی نواز طالبان و لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 1 زائر شہید جبکے 3زخمی ہیں جبکے زیادہ شہادتیں مرتضی ہوٹل پر پیش آئی ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود انتہائی حساس علاقے میں زائرین کی بسوں کی سیکو رٹی نہ ہونے کے برابر تھی

متعلقہ مضامین

Back to top button