پاکستان

فیس بک نے انتہاپسندی کے خلاف شیعت نیوز اور دیگرپیجز کو پاکستانی حکام کی درخواست پر بند کیا ہے، فیس بک ترجمان

fb -blockامریکا کے سب سے بڑے اخبار نیویارک ٹائمز نے آج رپورٹ دی ہے کہ پاکستان میں انتہاءپسند ی اور تکفیریت کے خلاف امن اور محبت کا پیغام عام کرنے والےشیعت نیوز سمیت دیگر  پیجز کو پاکستانی حکام کی درخواست پر بلاک کیا گیا ہے۔ یہ بات لندن میں فیس بک انتظامیہ کے ایک ترجمان نے نام ظاہر نا کرنے کی شرط پر نیویارک ٹائمز کے نمائدے کو بتائی ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لعل اور روشی نامی پیجز انتہا پسندی اور طالبان کے تکفیری نظریات کے خلاف ترقی پسندانہ سوچ کو پروموٹ کررہے تھے انہیں بلاک کیا گیا ہے۔ جبکہ اس کے مقابل پاکستان میں تکفیریت اور نفرت پر مبنی مواد شائع کرنے والے پیجز آزاد ہیں،(لعل پیج کو آج صبح دوبارہ کھول دیا ہے)۔ نیویارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے لعل نامی پیج کے بانی نے کہا کہ ہم پہلے ہی واضع کرچکے تھے کہ ہمارا مقصد مذہب یا ملک مخالف پروپگنڈا کرنا نہیں ہے جبکہ اس حوالے سے سرگرم دیگر کارکناں کا کہنا تھا کہ افسو س کا مقام ہے کالعد م سپاہ صحابہ (اہلسنت ولجماعت) نامی تنظیم کے پیجز آزادی سے فرقہ واریت کو فیس بک کے ذریعے پھیلا رہے ہیں لیکن امن و محبت کی بات کرنے والوں پر پابند ی لگائی جارہی ہے۔

واضع رہے کہ روان ہفتہ میں پاکستانی حکومت نے فیس بک پر سرگرم طالبان مخالف پیجز کو بلاک کرنے کی فیس بک انتظامیہ کو درخواست دی تھی جس کے نتیجے میں فیس بک انتظامیہ نے ، لعل ، روشی، طالبا ن آر ظالمان، واٹ دا سچ اور شیعت نیوز کے پیجزکو بلاک کردیا ہے۔ ان پیجز کا جرم صرف یہ ہے کہ یہ سرگرم پیجز ملک سے فرقہ واریت اور تکفیری سوچ کا خاتمہ اور طالبان کا حقیقی چہرہ عوام کو دیکھا رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button