پاکستان

متحدہ قومی موومنٹ کے دھرنے ختم ہونے کے بعد شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا دوبارہ آغاز

Untitled-5شیعت نیوز :۔متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے الطاف حسین کی گرفتاری کیخلاف نمائش چورنگی پر دیے جانے والے دھرنے کے خاتمے کے 6 گھنٹے کے بعد شہر کراچی میں متحدہ کے زیر اثر علاقوں میں ایک بار پھر شیعہ ٹارگٹ کلنگ کادوبارہ آغازہو گیا ہے، 2گھنٹے میں 2شہید ہوچکے ہیں ،تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کا دھرنا ختم ہونے کے 6گھنٹے بعد رضویہ سوسائٹی ،ناظم آباد اور لیاقت آباد میں فائرنگ سے دو افراد شہید ہوچکے ہیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے دونوں علاقے متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اثر علاقے ہیں ،متحدہ قومی موومنٹ کو اپنی صفوں میں موجود تکفیری دہشتگردوں کو بے نقاب کرنا ہوگا ۔گزشتہ 8ماہ میں شہر کراچی میں 130 سے زائد مومنین شہید کے گئے ہیں جس میں 100 سے زائدکو متحدہ وقومی موومنٹ کے زیر اثر علاقوں میں ٹارگٹ کیا گیا ہے ۔جہاں کالعدم سپاہ صحاہ (اہلسنت والجماعت ) کاوجودہی نہیں ہے گوکہ متحدہ قومی موومنٹ نے اپنی صفوں سے کچھ تکفیری دہشتگردوں کو نکالاتھا لیکن اب وقت آگیاہے کہ متحدہ کی قیادت اورنگی ،ناظم آباد ،لیاقت آباد،گلشن اقبال ،گلستان جوہر، میں موجود متحدہ لبادہ اوڑھ کر شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کو اپنی صفوں سے نکال باہر کرے ۔ملت جعفریہ کی متحدہ قومی موومنٹ سے وابستگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن اس کا صلہ ملت جعفریہ کے جوانوں کے جنازوں کی صورت میں کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button