پاکستان

استعمار مسلم ریاستوں کے گرد گھیرا تنگ کر رہا ہے ، حامد موسوی

hamid ali shahاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق ساتویں جانشینِ رسول حضرت امام موسیٰ کاظم کا یوم شہادت مذہبی جذبے اورعقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کی امام بارگاہوںمیں مجالس عزاء ہو ئیں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ عالم اسلام بدترین مصائب و آلام سے دوچار ہے مسلمان ممالک کو باہم دست و گریباں کردیا گیا ہے اور استعمار اپنی عیاری اور مکاری کے زور پر دن بدن مسلم ریاستوں کے گرد گھیرا تنگ کررہا ہے استعماری جبر کا مقابلہ کرنے کیلئے عالم اسلام کو سیرت امام موسیٰ کاظم پر عمل کرنا ہوگا ۔جن کی تمام زندگی قیدو بند میں گزر گئی لیکن انہوں نے جبر کے سامنے سر نہ جھکایا اور اپنے جد رسول خدا کے پہنچائے ہوئے دین میں کوئی تحریف نہیں ہونے دی ۔آغا موسوی نے کہاکہ امام موسیٰ کاظم امام جعفر صادق کے جانشین تھے۔ اوراپنے عہد کے سب سے بڑے عبادت گزار اور متقی ہستی تھے جب حکمران نے ایک بد کردار عورت کو امام پر الزام لگانے کی غرض سے بھیجا تو وہ ایک نوارانی ہستی کو سجدے کی حالت میں دیکھ کر فورا تائب ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ شیر میسور ٹیپو سلطان امام موسی کاظم سے بے پناہ محبت رکھتے تھے اسی وجہ سے انہوں نے آپ کے نام کا ایک سکہ \’کاظمی \’بھی میسور میں جاری فرمایا۔اہل تسنن کے عظیم امام شافعی کا قول ہے کہ امام موسی کاظم کا روضہ دعاؤں کی قبولیت کی جگہ ہے ۔یہی وجہ ہے کہ آج بھی لاکھوں کی تعداد میں زائرین امام موسی کاظم کے مزار قدس پر حاضری دے کر اپنے من کی مرادیں پاتے ہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشکلاتِ زمانہ سے نجات اور مسائل و مصائب کے خاتمہ کیلئے اسوہِ امام موسیٰ کاظم کی عملی پیروی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔اس موقع پرشرکائے مجلس نے ایک قراردادمتفقہ طورپرمنظورکی جس میںعراق کے مقدس شہرکاظمین میں سوگواران امام موسی کاظم پر دہشت گرد حملوں کی پرزور مذمت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button