پاکستان

سانحہ 88ء کے شہداء کی برسی پر مرکزی پروگرام جامع امامیہ مسجد میں منعقد ہوا

giyariشہدائے سانحہ 88ء گلگت بلتستان کی برسی کی مناسبت سے مرکزی پروگرام مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں "سوگواران ملت تشیع” کے عنوان سے منعقد ہوا۔ اجتماع میں گلگت اور مضافاتی علاقوں سے کثیر تعداد میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔ اجتماع کی صدارت حجۃ الاسلام علامہ سید راحت حسین الحسینی امام جمعہ والجماعت گلگت نے کی۔ اجتماع سے اپنے صدارتی خطاب میں آغا سید راحت حسین الحسینی نے شہدائے گلگت بلتستان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملت کے وقار اور سربلندی کیلئے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مخلصانہ جدوجہد کی جائے۔ انہوں نے کئی برس گزرجانے کے باوجود سانحہ 88ء کی تحقیقاتی رپورٹ کو منظر عام پر نہ لانے کو بھی قابل افسوس اور لمحہ فکریہ قرار دیا۔ اجتماع سے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا شیخ نیئر عباس مصطفوی، گلگت ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا شیخ بلال سمائری سمیت دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button