پاکستان

پاک ایران گیس منصوبے کو جاری رکھنے کا عزم خوش آئند ہے، صاحبزادہ حامدرضا

hamidraza5سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ چار حلقے کھلنے سے سب کچھ کھل جائے گا۔ دفاعی اداروں کو بدنام کرنا حکومتی رٹ کو چیلنج کرنا ہے۔ صحافتی اصولوں کو پامال کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔ حکومت کو دفاعی اداروں کی عزت و توقیر پر سودے بازی مہنگی پڑے گی۔ پاک ایران گیس منصوبے کو جاری رکھنے کا عزم خوش آئند ہے۔ انتخابی عمل میں شفافیت کے بغیر جمہوریت بانجھ رہے گی۔ الیکشن کمیشن سیاست زدہ ہو چکا ہے۔ نظام کی خامیوں کو دور کرنے کا مطالبہ جمہوریت دشمنی نہیں۔ عمران خان کا چارٹر آف ڈیمانڈ قوم کے دل کی آواز ہے۔ اس وقت ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میاں برادران و پسران و رشتہ داران کا نام ہے۔ ایک خاندان کی حکومت کو جمہوریت قرار نہیں دیا جا سکتا۔ حکومتی پالیسیاں پارلیمنٹ اور کابینہ کی بجائے رائیونڈ میں بنتی ہیں۔ فوج کے گملوں میں پرورش پانے والے آج جمہوریت کے چیمپئن بنے ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومت میں کوئی فرق نہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس وقت کی ضرورت ہے۔ ملک سنوارنے اور قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے نظام کی تبدیلی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں صاحبزادہ حسن رضا کے ولیمہ میں شریک علماء و مشائخ اور قومی راہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ دفاعی اداروں کو بدنام کرنے والے ناکام ہو چکے ہیں۔ بھارت اور امریکہ نے آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کا ٹھیکہ مغرب پرست طبقے کو دے رکھا ہے۔ قوم بھارت اور امریکہ کے ہر دوست کو پاکستان کا دشمن سمجھتی ہے۔ جن کی جائیدادیں اور اولادیں ملک سے باہر ہیں وہ ملک سے مخلص نہیں ہو سکتے۔ بلاول دفاعی اداروں پر الزام تراشی ملک دشمنی نہیں تو کیا ملک دوستی ہے۔ حکومت کے غیرآئینی اقدامات اور عوام دشمن پالیسیوں پر تنقید سے جمہوریت کمزور نہیں مضبوط ہوتی ہے۔ پاک ایران سربراہی ملاقات کے خطے پر اہم اثرات مرتب ہوں گے۔ جغرافیائی سرحدوں کے محافظوں کے حق میں آواز اٹھانا فرض ہے۔ میڈیا کے سارے نظام کو ضابطے میں لایا جائے۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں دینی، ملی اور تہذیبی روایات کی پاسداری ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button