پاکستان

امام علی (ع) کی شان میں گستاخی پر تکفیری ٹولے کیخلاف توہین صحابہ کا مقدمہ درج کیا جائے، بشیر نقوی

imam ali4تکفیری دہشت گرد سندھ کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کے درپے ہیں، ڈگری میں جشن مولود کعبہ ولادت مولائے متقیان امام علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے بینرز کی توہین کرنے والے تکفیری بدمعاشوں کے خلاف توہین صحابہ کا مقدمہ درج کیا جائے، ورنہ میرپورخاص میں امن کی ذمہ داری نہیں دے سکتے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع میرپورخاص کے رہنما بشیر شاہ نقوی نے محمدی چوک ڈگری پر جاری احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، یہ احتجاجی دھرنا 6 گھنٹے تک جاری رہا جس میں شریک مظاہرین شبیہہ خانہ کعبہ اور نام حضرت علی علیہ السلام کی توہین پر سراپا احتجاج تھے اور مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔

بشیر شاہ نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت بھی پنجاب حکومت کی طرح کالعدم جماعتوں کو مکمل سپورٹ فراہم کر رہی ہے، مقدسات اسلامی کی توہین کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، سندھ بھر میں آئے روز اس طرح کے توہین آمیز دل خراش واقعات معمول بن چکے ہیں، اہلیان سندھ جو کہ حب اہل بیت علیہ السلام سے سرشار قوم ہے اس طرح کی اہانت آمیز حرکات پر مزید خاموشی اختیار نہیں کر سکتے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کے مطالبہ کیا کہ ڈگری میں محمدی چوک ڈگری سے جشن مولود کعبہ کے بینرز اور مجلس وحدت مسلمین کے پرچموں کو پھاڑ کر پیروں تلے روندنے میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے ورنہ شدید احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button