پاکستان

پاکستان بچانے کیلئے عاشقان مصطفیٰ کو گھروں سے نکلنا ہوگا،ثروت قادری

sarwetسربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان بچانے اور اہلسنت کے دفاع کیلئے عاشقان مصطفی کو گھروں سے نکلنا ہوگا،کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کو قانونی طور پر نہیں روکا گیا تو پھر عوام خود روکنے پر مجبور ہونگے،پاکستان کی سلامتی اور خطے میںامن وسکون اور ترقی دہشتگردی کے خاتمے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی،وزیر داخلہ کو طالبان مذاکرات کا فوبیا ہوگیا ہے ان کے پاس شہید فوجیوں اور شہیدپاکستانی شہریوں کے لواحقین سے مذاکرات کیلئے ٹائم نہیں ہے ، کالعدم جماعتوں کے دہشتگردوں کو حکومت نے مکمل آزادی دی ہوئی ہے جس کے سبب ملک کے حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجانی ٹائون میں عظیم الشان شہدائے اہلسنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممتاز عالم دین مفتی علامہ سراج الدین اخترالقادری ،واراکین مرکزی رابطہ کمیٹی فہیم الدین شیخ ،طیب قادری ، ثناء خواں ودیگر بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردوں سے نجات دلاکر ہی آگے کی طرف لیجایا جاسکتا ہے حکومت دہشتگردی کے خلاف دوٹوک فیصلے کرئے ،نام نہاد مذہبی جنونیوں کو مسلط کرنے کی کوشش کی گئیں تو عاشقان رسول سڑکوں پر ہونگے ،صوفی ازم کے ماننے والوں نے پاکستان بنایا تھا اور صوفی ازم کے پیرکار ہی پاکستان بچائیں گے،

متعلقہ مضامین

Back to top button