پاکستان

دیوبندی مدارس میں غیر قانونی مقیم 300 غیرملکی طلبا کیخلاف آپریشن شروع

madarsaلاہور (شیعت نیوز) پنجاب میں 300 سے زیادہ غیر ملکی طالب علم دینی مدارس میں جعلی ویزوں یا اپنے ویزوں کی میعاد ختم ہونے کے باوجود قیام پذیر ہیں، پنجاب حکومت نے وزارت خارجہ و داخلہ اور ایف آئی اے کو ان غیر ملکی طالب علموں کو ملک سے نکالنے کے لئے کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ جبکہ 150 چینی طالب علم جو لاہور، راولپنڈی اور اٹک میں زیر تعلیم ہیں، چینی سفارت خانہ نے ان کو واپس لے جانے کے لئے اپنی حکومت سے اجازت طلب کر نے کے لئے وقت مانگ لیا۔ جبکہ حکومت پنجاب نے ان 300غیر ملکی طلبہ کے خلاف آپریشن شروع کر دیا جس میں افغانستان، امریکہ، برطانیہ، بعض افریقی ممالک، گلف ممالک، شام، مصر کے طالب علم بھی شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سپیشل برانچ، دیگر حساس اداروں کی مدد سے سروے کروایا جس میں پتہ چلا کہ اس وقت پنجاب کے دینی مدارس میں 300 سے زیادہ ایسے طالب علم ہیں جو جعلی کاغذات اور ویزوں کی مدت ختم ہونے کے باوجود پنجاب میں رہ رہے ہیں جس پر ہوم سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت وزارت خارجہ، چین کے سفارت خانہ کے نمائندوں، اور ایف آئی اے حکام کا اجلاس ہوا جس میں ہوم سیکرٹری پنجاب وزارت خارجہ سے ان غیر ملکیوں کو ان کے ملکوں میں واپس بھجوانے کا کہا جس پر وزرارت خارجہ کے نمائندہ نے اس بارے میں بریف کیا کہ جن طالب علموں کے ویزوں کی مدت ختم ہو چکی ہے ان کو ملک سے نکالا جاسکتا ہے جبکہ جو جعلی کاغذات پر آئے ہیں ان کے ملکوں کے سفارت خانوں سے فوری رابطہ قائم کیا جائے گا۔ ہوم سیکرٹری نے اس بارے میں کابینہ کی سب کمیٹی برائے امن امان میں کیس منظوری کے لئے پیش کیا جس کی صدارت وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ نے کی جبکہ اس میں وزیر ماحولیات، چیف سیکرٹری پنجاب، رانا مقبول وزیراعلی کے مشیر، بریگیڈیئر انیس احمد، ہوم سیکرٹری، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، نے شرکت کی کابینہ کی کمیٹی نے ان غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی طلبہ کو ملک سے نکالنے کی منظوری دے دی اور فیصلہ کیا گیا کہ اس مسئلہ پر انتہائی سنجیدگی اور تیز رفتاری سے کیا جائے گا۔ جس پر وزارت داخلہ کو لیٹر لکھا گیا کہ وہ ان غیر ملکی طلبہ کو ملک بدر کرنے کے لئے فوری کارروائی کریں۔ تاہم پنجاب حکومت نے مستقبل میں ایف آئی اے کے افسران کو بھی اگلے اجلاس میں مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت پنجاب کے جن شہروں میں یہ غیر ملکی دینی مدارس میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں ان میں لاہور، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی، جھنگ، اٹک، ڈی جی خان، بہاولپور اور بہاولنگر شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button