پاکستان

طالبانی سوچوں کے توڑ کے لیے صوفیاء کی فکر کو اپنانے کی ضرورت ہے،حامد رضا

hamidraza4سنی اتحاد کونسل نے عُرس حضرت امام بری رحمة اﷲ علیہ پر عائد پانچ سالہ حکومتی پابندی کو توڑ دیا۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں سنی اتحاد کونسل کے سینکڑوں کارکنان اور علماء و مشائخ نے عُرس حضرت امام بری رحمة اﷲ علیہ پر عائد حکومتی پابندی کو توڑتے ہوئے دربار کے احاطہ میں عُرس کی تقریب منعقد کی۔ اس موقع پر چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزرگانِ دین کے عُرسوں پر پابندی ناقابل برداشت ہے۔ حکومت دہشت گردی کی آڑ میں عُرسوں پر پابندی لگا کر دہشت گردوں کو خوش کر رہی ہے۔ دہشت گردی کے ذریعے مزاراتِ اولیاء کی رونقیں کم نہیں کی جا سکتیں۔ طالبانی سوچوں کے توڑ کے لیے صوفیاء کی فکر کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ صوفیاء نے انسانیت سے محبت کا درس دیا۔ پاکستان کو سیکولرازم نہیں صوفی ازم کی ضرورت ہے۔ صوفیاء کی تعلیمات کو اپنانا اور پھیلانا ہو گا۔ اس موقع پر سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی، مفتی محمد سعید رضوی اور دوسرے علماء و مشائخ نے بھی خطاب کیا

متعلقہ مضامین

Back to top button