پاکستان

شیعہ نسل کشی کی دکان اور بلاول زرداری کے قصیدے:ایک سچے مسلمان کی دل کی آواز

bilawal faroqiہمارا تعلق اہلسنت سے ہے اس کے باوجود ہم دیوبندی مسلک میں گھس آنے والے تکفیری خوارج کے خلاف کھل کر آواز بلند کرتے ہیں – شیعہ نسل کشی کے خلاف آواز اٹھانے میں ہم سیاسی یا مذہبی تعصب روا نہیں رکھتے – تکفیری خوارج کی سرکوبی میں ناکامی پر ہم فوج اور خفیہ اداروں کے کردار پر بھی تنقید کرتے ہیں اور کسی بھی ادارے یا سیاسی تنظیم کو تنقید سے بالا تر نہیں سمجھتے ہمیں افسوس ہوتا ہے جب کچھ لوگ دیوبندی اور وہابی مسلک میں گھسے ہوۓ کچھ تکفیری خوارج کے جرائم کا الزام تمام سنی مسلمانوں پر لگاتے ہیں ایسا کرتے ہوۓ وہ یہ بات فراموش کر دیتے ہیں کہ شیعہ مسلمانوں کے ساتھ ہزاروں سنی مسلمان، خاص طور پر سنی بریلوی بھی تکفیری خوارج کی دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں اسی طرح ہمیں افسوس ہوتا ہے جب کچھ لوگ بجا طور پر پنجاب میں کالعدم تکفیری تنظیم سپاہ صحابہ سے گٹھ جوڑ رکھنے پر وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی شہباز شریف پر تو تنقید کرتے ہیں اور خیبر پختونخواہ میں طالبان سے ہمدردی رکھنے پر عمران خان کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں لیکن کراچی میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے زیر سایہ، بلاول زرداری کی قیادت میں، شیعہ نسل کشی روکنے میں ناکامی پر یہ بلاول اور کٹھ پتلی وزیر اعلی قائم علی شاہ کے خلاف ایلک لفظ نہیں بولتے جو لوگ انسانی حقوق سے زیادہ پارٹیوں کے وفادار ہیں، اقلیتی دیوبندی خوارج کی دہشت گردی کا الزام ناجائز طور پر سنی سلفی یا وہابی پر لگاتے ہیں، بلاول کے قصیدے لکھتے ہیں، ان کو شیعہ نسل کشی کی دوکان چلانے کا کوئی حق نہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button