پاکستان

گلگت بلتستان ڈویژن میں آج دوسرے دن بھی مکمل ہڑتال

straike1اسکردو… گندم پر سبسڈی کے خاتمے کے خلاف گلگت بلتستان ڈویژن میں آج دوسرے دن بھی مکمل ہڑتال کی جارہی ہے، اسکردو کی یادگار شہدا پر 24 گھنٹے بعد بھی مظاہرین کا دھرنا جاری ہے، ہڑتال عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر کی جارہی ہے، جس کے دوران گلگت، ہنزہ نگر، چلاس، استور، غذر، اسکردو اورگانچھے میں کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے، بینک اور پیٹرول پمپ بند ہیں، ٹریفک معطل ہے، اہم چوراہوں اور مقامات پر عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنے جاری ہیں، اسکردو میں یاد گار شہدا پر بارش اور سردی کے باوجود رات سے دھرنا دیا جارہا ہے۔ مقررین کا کہنا ہے کہ گندم پر سبسڈی کی بحالی، لوڈشیڈنگ میں کمی اور سرکاری اسپتالوں میں فیس کے خاتمے تک دھرنے جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button