پاکستان

طالبان دہشتگردہے،مذاکرات 60 ہزار پاکستانیوں کے زخموں پر نمک پاشی کے برابر ہے،شاہد غوری

st shahid ghoriطالبان دہشت گرد ہیں حکومت کے دہشت گردوں سے مذاکرات شہید کیے گئے 60 ہزار پاکستانیوں کے ورثاء کے زخمو ں پر نمک پاشی کے مترادف ہے کراچی آپریشن کی حمایت کرتے ہیں سندھ کے نام پر سیاست کرنے والوں نے سندھ کی عوام کو کچھ نہیں دیا ان خیالات کا اظہارپاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما شاہد غوری نےڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سنی تحریک کے سرپرست سید اعجازعلی شاہ ،عبدالغفار بروہی ،نور احمد قاسمی ودیگر موجود تھے ۔ شاہد غوری نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوتی ہے گزشتہ الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی اور لاکھوں جعلی ووٹ ڈالے گئے ایسے انتخابات ملک میں بہتر ی نہیں لاسکتے انہوں نے کہا کہ تحفظ پاکستان بل آئین سے متصادم ہے جس سے ملک میں انارکی پھیلے گی اور انتقام کی سیاست جنم لے گی طالبان، فوج ،پولیس، بچوں اورعورتوں سمیت ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں کے قاتل ہیں جن سے حکومت کے مذاکرات قبول نہیں ان دہشت گردوں کی وجہ سے وطن عزیر پاکستان پوری دنیا میں بدنام ہوا ہے اور بیرونی ممالک مسلمان مختلف مسائل کا شکار ہیں طالبان سے مذاکرات کی حامی جماعتیں ملک کی خیر خواہ نہیں کراچی آپریشن درست سمت جارہا ہے جس سے کراچی کے حالات میں بہتری آئی ہے پر کرائے کے قا تل آج بھی کراچی میں گھوم رہے ہیں پولیس کو سیاست سے پاک کیا جائے تو دہشت گردی سے نمٹا جاسکتا ہے کراچی میں بیرونی طاقتیں بھی سرگرم ہیں جن کی سازشوں کو ناکام کرنے کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button