پاکستان

طالبان کیخلاف زبان کھولنے والے ہماری نظروں سے اوجھل نہیں، ٹی ٹی پی کی میڈیا کو دھمکی

ttp mediaتکفیری دہشتگردی گروہ کالعدم تحریک طالبان نے کسی کا نام لئے بغیر دھمکی دی ہے کہ طالبان گروپوں کے درمیان معمولی لڑائی کو میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے، بے بنیاد باتیں کرنیوالے ہماری نظروں سے اوجھل نہیں۔ طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ طالبان کے خلاف بے بنیاد باتیں کی گئیں، صرف ایک علاقے میں کچھ ساتھیوں میں غلط فہمی پیدا ہوئی تھی، جسے تحریک طالبان کی مرکزی شوریٰ اور ذمہ داران نے ختم کر دیا، گذشتہ دو روز سے حالات پرامن ہو چکے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا طالبان گروپوں کے درمیان جنگ سے کوئی تعلق نہیں، جنگ بندی کا فیصلہ ملا فضل اللہ کے حکم پر مرکزی شوریٰ کرتی ہے اور تمام گروپس جنگ بندی کے فیصلے کی پیروی کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان سمیت ایف آر ٹانک اور ضلع ٹانک میں طالبان کے دو بڑے گروپوں میں ہونیوالی مسلح جھڑپیں شدت اختیار کر گئی تھیں۔ مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق حکیم اللہ محسود گروپ اور ولی الرحمن گروپ میں اعلانیہ جنگ اب بھی جاری ہے۔ جس میں اب تک 40 سے زائد طالبان ہلاک ہو چکے ہیں۔ تحریک طالبان کی سربراہی ملا فضل اللہ کے پاس جانے کے بعد جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے طالبان کے بڑے گروپس منقسم ہو چکے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button