پاکستان

کراچی، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے این ای ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر منتظر مہدی شہید ہوگئے

muntazirپاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں شیعہ اساتذہ، وکلاء اور ڈاکٹرز ایک بار پھر تکفیری دہشت گردوں کے نشانے پر آگئے۔ این ای ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر منتظر مہدی کو تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شہید منتظر مہدی کو دہشت گردوں نے اس وقت اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ایک پرائیویٹ بس میں سوار میں تھے۔ فائرنگ سے منتظر مہدی زخمی ہوگئے تاہم ان کو فوری طور پر جناح ہسپتال شفٹ کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رات 3 بجے خالق حقیقی سے جاملے۔

اطلاعات کے مطابق شہید کی شہادت کے خلاف اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے اور کارکنوں سے دعائیہ پروگرامات میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ آخری اطلاع کے مطابق شہید کی نماز جنازہ گیارہ بجے لال ہندی قبرستان (دادو) میں ادا کر دی گئی ہے۔ شہید منتظر مہدی عرف محمد یوسف این ای ڈی یونیورسٹی میں پیٹرولیم ڈیپارٹمنٹ میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ اس سے قبل وہ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے تحت چلنے والے فلاحی پروجیکٹس کے شعبہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر بھی رہ چکے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button