پاکستان

سیدہ زینب (س) کے روضہ کی حفاظت کیلئے شام جانے کا سوچ رہے ہیں، علامہ ساجد نقوی

sajidnaqviتحریک جعفریہ پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایک اہم اعلان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر یہ بات منظر عام پر آگئی ہے کہ پاکستان سے شام ،قاتلوں کے گروہ بھیجے جا رہے ہیں اور اس کے خلاف نہ کوئی مذمت کی جارہی ہے اور نہ کوئی نہ وضاحت جاری کی۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ اب شام کی جنگ بین الاقوامی شکل اختیار کررہی ہے اور پاکستان اس کا فریق بن چکا ہے جو کہ نہایت افسوسناک ہے۔ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہ سوچ رہے ہیں کہ عقیلہ بنی ہاشم ،ام المصائب جناب سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا)کے روضہ مبارک کی حفاظت اور اس کو مزید مضبوط بنانے کیلئے لوگوں کو پاکستان سے شام جانے کا حکم دیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی علامہ ساجد نقوی کی جانب سے لوگوں کو شام بھیجے جانے کا بیان سامنے آیا تھا جسے عوامی حلقوں میں بہت سراہا گیا تھا، عوام انتظار میں ہے کہ یہ بیان کب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button