پاکستان

کراچی: گلشن اقبال میں سعودی نوازدیوبندسپاہ صحابہ طالبان کی فائرنگ سے شیعہ وکیل سید وقارالحسن شاہ شہید۔

کراچی: گلشن اقبال میں سعودی نوازدیوبندسپاہ صحابہ طالبان کی فائرنگ سے شیعہ وکیل سید وقارالحسن شاہ شہید۔نمائندے سے ملنے والی اطلاعت کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ملک و اسلام دشمن کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ طا لبان کے دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے شیعہ وکیل سید وقارالحسن شاہ کو شہید کردیا۔

مزید اطلاعت کے مطابق گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب ایڈوکیٹ وقارالحسن شاہ کو اس وقت کالعدم سپاہ صحابہ طالبان کے دہشتگردوں نے نشانہ بنایا جب وہ ڈسکو بیکری کے قریب پہنچے کہ گھات لگائے بیٹھے ملک و اسلام دشمن کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ طالبان کے دہشتگردوں نے ان کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید ایڈوکیٹ وقارالحسن کا جسد خاکی جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کے شہر قائد میں 44 گھنٹوں کے اندر 2 شیعہ ڈاکٹرز ، ایک شیعہ وکیل اور ایک شیعہ نوجوان کو ملک و اسلام دشمن تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ طالبان اپنی گولیوں کا نشانہ بنا چکی ہے لیکن ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہاتھ پر ہاتھ دہرے سب معجرہ دیکھ رہے ہیں لیکن کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی، ایک مذموم سازش کے تحت پاکستان بالخصوص کراچی میں شیعہ نسل کشی کی جارہی ہے اور ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button