پاکستان

عرب بادشاہوں کے ذاتی احسانات اتارنے کیلئے ملکی سالمیت داوُ پر لگانے کی اجازت نہیں دینگے:علامہ راجہ ناصر

raja nasirمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد سبزی منڈی بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت عملی حکومت دہشت گردوں کا ہی ہے دہشت گردوں کیلئے ہر قسم کا تحفظ اور عوام کے لئے یہ ملک مقتل گاہ بنا دیا گیا ہے موجودہ حکمران انہی دہشت گردوں ہی کی مدد سے برسر اقتدار آئے تھے اسلام آباد اور سبی کے واقعے کے بعد دہشت گردوں سے مذاکرات کا کوئی جواز نہیں بنتا پاک فوج کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بدنام کیا جارہا ہے جو محب وطن پاکستانیوں کے لئے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی چند ڈالروں کے عوض عرب ڈکٹیٹروں کے زیر اثرہیں پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے دلدل میں پھنسایا جارہا ہے عرب بادشاہوں کے ذاتی احسانات اتارنے کیلئے پاکستان کی سالمیت کو داوُ پر لگانے کی اجازت نہیں دینگے انسانی بنیادی حقوق سے متصادم قوانین آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے ایسے قوانین اقتدار کو طول دینے کیلئے بنایا جا رہا ہے پاکستان کے بدترین آمر ضیاء کے پیداوار اب انہی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اس نازک دور میں محب وطن قوتوں کا یکجا ہو کر آواز اُٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ ان ملک دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button