پاکستان

مزارات کی بے حرمتی پر سنی جماعتوں کا احتجاج

mufti12لاہور: مسلکِ اہل سنّت سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کی ایک کثیر جماعتی کانفرنس میں شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران مزارات کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔

جمعیت علمائے پاکستان کے قاری زوّار بہادر اور پیر اعجاز ہاشمی کی سربراہی میں گزشتہ روز بدھ کو لاہور میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں اس ہفتے جمعہ کے روز شام میں مزارات کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر کی مساجد کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اس مہم کے دوسرے مرحلے میں ان مذہبی جماعتیں نے حضرت علی ہجویری (داتا صاحب) کے مزار سے ایک ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا۔

کانفرنس میں پیر اعجاز ہاشمی کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو شام، سعودی عرب، عراق اور کئی دوسرے اسلامی ملکوں میں جہاں مزارات کی مبینہ بے حرمتی کی جارہی ہے کے سفیروں کو پاکستانی مسلمانوں کے جذبات سے آگاہ کرے گی۔

کانفرنس کے شرکاء کی رائے تھی کہ سنی گروپس کے پلیٹ فارم کی کمی نے انہیں ان معاملات پر بات کرنے سے روکا ہوا ہے۔

انہوں نے حکومت کے ساتھ مل کر فرقوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک مشترکہ ‘فورس’ بنانے کی تجویز پیش کی۔ تاہم اس سلسلے میں کوئی بھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button